آپ جانتے ہیں کہ لفٹ میں آئینہ کیوں لگایا جاتا ہے؟

آپ جانتے ہیں کہ لفٹ میں آئینہ کیوں لگایا جاتا ہے؟

ماضی میں دن بدن عمارتوں کی بلندی میں اضافے کے ساتھ سیڑھیوں کا استعمال مشکل ہوگیا تھا ۔ بیمار افراد تو خاص طور پر چند منزلوں سے اوپر نہیں جا سکتے۔ ایسے میں لفٹ کی ضرورت بڑھ گئی ۔ انسان کی زندگی کو آسان بنانے والی بہترین ایجادات میں لفٹ بھی شامل ہے۔انجینئرز نے لفٹ کے ساتھ بہت سے تجربات کیے ہیں، جس کی وجہ سے یہ وقت کے ساتھ ساتھ بہتر ہوتی رہی ہے۔

لفٹ میں موسیقی یا آئینہ نصب کرنا بھی انجینئرز کی ایک حکمت عملی ہے۔لفٹ میں آئینے کو میک اپ چیک کرنے یا سیلفی لینے کے لیے نہیں لگایا گیا۔ اس میں آئینے کی تنصیب کی کہانی کچھ مختلف ہے۔

جب لفٹ ایجاد ہوئی تھی تو اس میں آئینے نہیں تھے۔ایسے میں لفٹ میں کھڑے افراد خلاؤں میں تکتے رہتے یا بے حس و حرکت کھڑے رہتے ۔ جب لفٹ میں کھڑے ان افراد کو بظاہر کرنے کو کچھ کام نہیں ہوتا تو ان کے ذہن میں لفٹ کے گرنے کے خیالات آتے رہتے اور وہ خوفزدہ ہوجاتے۔

لوگوں کے خوف پر قابو پانے کے لیے انجینئرز نے لفٹ میں آئینہ لگا دیا۔ اس آئینے نے لوگوں کی توجہ لفٹ کے گرنے کے خوف سے ہٹا کر آئینے میں خود کو دیکھنے پر مرکوز لگادی۔

اس کے علاوہ لفٹ میں سوار افراد ایک چھوٹے سے باکس نما کمرے میں کھڑے ہونے پر خود کو محصور تصور کرتے۔ آئینے لوگوں کا یہ محصوری خوف بھی دور کرتے ہیں۔ آئینے لفٹ میں ایک واہمہ بنا دیتے ہیں، جس سے لفٹ کافی چوڑی لگتی ہے۔

اگلی بار جب آپ لفٹ میں آئینے میں اپنا میک اپ درست کریں، اپنے بال سنواریں یا سیلفی لیں تو یاد رکھیے گا کہ یہ آئینے اس کام کے لیے نہیں ہیں بلکہ آپ ان آئینوں سے یہ اضافی فوائد حاصل کر رہے ہیں۔

About Pakistan Hamari Jaan
آج کل اعلیٰ اور معیاری ویب سائٹ انٹرنیٹ پر تلاش کرنا اب ایک مشکل کام بنتا جا رہا ہے اور پاکستان ہماری جان ایسی ویب سائٹ جو ہمارے کلچر٬ معاشرتی اقدار اور ہماری اپنی زبان اردو میں بھی معلومات اور تفریح کا ذریعہ بنے- تلاش کرنا ایک
بہت ہی مشکل کام ہے-

اخلاقی اور ذمہ دارانہ طرز عمل کے فلسفہ کو یقین دہانی کرانے کے بعد، سالوں میں پاکستان ہماری جان نے مستند نیوز اور غیر سیاسی موجودہ معاملات میں کوئی سیاسی تنازعہ یا پوشیدہ ایجنڈا نہیں لیا ہے. صحافی میں جدید ترین بنیادی ڈھانچے کے ساتھ ساتھ صحافیوں میں سے کچھ ناموں میں، پاکستان ہماری جان نے ملک بھر میں اور پاکستان کے اندر دونوں صحافیوں کا وسیع نیٹ ورک ہے.

خبروں اور حالات حاضرہ سے متعلق پاکستان کی سب سے زیادہ وزٹ کی جانے والی ویب سائٹ ہے۔ پاکستان ہماری جان (ڈاٹ کام) نے بہت جلد پاکستان بھر میں مقبولیت حاصل کی- ہماری ویب یقیناَ ہمارے تمام انٹرنیٹ یوزرز (internet users) بشمول ہمارے نوجوانوں٬ طلبہ٬ پروفیشنلز اور فیملی کے تمام افراد کے لیے انٹرنیٹ کی دنیا میں ایک اہم پیش رفت ثابت ہوگی – انشاء الله

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Send this to a friend