برطانیہ میں خاتون نے اپنے ہی ٹوٹکوں سے سرطان کے مرض کو شکست دیدی،مریضہ کون سی 4 چیزیں کھا کر ٹھیک ہوئی؟ حیرت انگیزانکشافات

برطانیہ میں خاتون نے اپنے ہی ٹوٹکوں سے سرطان کے مرض کو شکست دیدی،مریضہ کون سی 4 چیزیں کھا کر ٹھیک ہوئی؟ حیرت انگیزانکشافات

لندن(این این آئی) برطانیہ میں خاتون خانہ نے اپنے ہی ٹوٹکوں سے سرطان کے مرض کو شکست دیدی، میڈیا رپورٹس کے مطابق35سال کی عمر میں جین میکلین کو جب سرطان کا علم ہوا تو وہ پہلے اسپتالوں میں گئیں ، مختلف ڈاکٹروں کو دکھایا مگر 5سال کے علاج کے باوجود انہیں کوئی فائدہ نہیں ہوا اور مرض پھیلتے پھیلتے ان کے پھیپھڑوں کو بری طرح خراب کر چکا تھا ۔ ڈاکٹروں کا کہنا تھا کہ یہ اب مزید زندہ نہیں رہ سکتیں ان کے اعداد اور طبی حقائق کے مطابق اس قسم کے 20مریضوں میں سے کوئی ایک خوش قسمت صحتیاب ہو پاتا ہے مگر باہمت خاتون نے ان تمام باتوںکو نظر انداز کر کے پر عزم اور حوصلے کے ساتھ اپنے طور پر اپنا علاج کرنا شروع کیا اور اس میں کامیاب بھی ہوئیں ۔ اب وہ 50سال سے زیادہ ہیں ۔ ان کا کہنا تھا کہ عام دوائیں مرض پر قابو پانے میں ناکام رہی تو انہوں نے گھریلو نسخے اور ٹوٹکے آزمانے کا فیصلہ کیا۔ اعداد و شمار کے مطابق اس قسم کی 100مریض عورتوں میں سے بمشکل 5ایسی ہوتی ہیں جو مرض کی تشخیص کے بعد زیادہ سے زیادہ 5سال تک زندہ رہ سکتی ہیں ۔ انہوں نے مرض سے جان چھڑانے کیلئے اپنا نسخہ مرتب کیا اور کچھ ایسی اس قسم کی ملی جلی دوائیں کھانا شروع کر دیں جو ڈاکٹر صحتیاب بنانے کیلئے تو تجویز کرتے ہیں مگر جس سے سرطان کا علاج نہیں ہو سکتا مگر ان کی ہمت اور مستقل مزاجی سے ناممکن بات بھی ممکن ہو گئی۔ انہوں نے اپنا جو نسخہ جو تیار کیا وہ میٹا فارمن ، اسپرین اور کولیسٹرول ختم کرنے والی اسٹیٹن شامل تھیں ۔ انہوں نے شریانوں میں پھٹکیاں بننے کے مریضوں کو دی جانیوالی دوا ڈی پی ریڈ ا مول بھی استعمال کی اور اب وہ پوری طرح صحتیاب ہیں ۔ صرف 5سال کی زندگی کی خبر دینے والے ڈاکٹر بھی ان کی صحتیابی پر خوش ہیں مگر انہیں حیرت بھی ہو رہی ہے ۔

About Pakistan Hamari Jaan
آج کل اعلیٰ اور معیاری ویب سائٹ انٹرنیٹ پر تلاش کرنا اب ایک مشکل کام بنتا جا رہا ہے اور پاکستان ہماری جان ایسی ویب سائٹ جو ہمارے کلچر٬ معاشرتی اقدار اور ہماری اپنی زبان اردو میں بھی معلومات اور تفریح کا ذریعہ بنے- تلاش کرنا ایک
بہت ہی مشکل کام ہے-

اخلاقی اور ذمہ دارانہ طرز عمل کے فلسفہ کو یقین دہانی کرانے کے بعد، سالوں میں پاکستان ہماری جان نے مستند نیوز اور غیر سیاسی موجودہ معاملات میں کوئی سیاسی تنازعہ یا پوشیدہ ایجنڈا نہیں لیا ہے. صحافی میں جدید ترین بنیادی ڈھانچے کے ساتھ ساتھ صحافیوں میں سے کچھ ناموں میں، پاکستان ہماری جان نے ملک بھر میں اور پاکستان کے اندر دونوں صحافیوں کا وسیع نیٹ ورک ہے.

خبروں اور حالات حاضرہ سے متعلق پاکستان کی سب سے زیادہ وزٹ کی جانے والی ویب سائٹ ہے۔ پاکستان ہماری جان (ڈاٹ کام) نے بہت جلد پاکستان بھر میں مقبولیت حاصل کی- ہماری ویب یقیناَ ہمارے تمام انٹرنیٹ یوزرز (internet users) بشمول ہمارے نوجوانوں٬ طلبہ٬ پروفیشنلز اور فیملی کے تمام افراد کے لیے انٹرنیٹ کی دنیا میں ایک اہم پیش رفت ثابت ہوگی – انشاء الله

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Send this to a friend