جسم میں گیسوں کے ذریعے بیماری کا پتا چلانے والا کیپسول

جسم میں گیسوں کے ذریعے بیماری کا پتا چلانے والا کیپسول

اسلام آباد(نیو زڈیسک) معدے اور پیٹ کے اندر گیسوں کو پہچاننے والا ایک کیپسول اپنی تیاری کے اختتامی مراحل میں ہے۔ اس کے ذریعے جسمانی گیسوں کی نوعیت دیکھتے ہوئے ڈاکٹر بہتر طور پر مرض کی کیفیت معلوم کرسکیں گے۔ایک عرصے تک تحقیق کے بعد آسٹریلیا کی آر ایم آئی ٹی یونیورسٹی کے ذیلی ادارے ایٹمو بایوسائنسز نے ایک انقلابی کیپسول بنایا ہے جو پیٹ میں جاکر ہرطرح کی گیسوں کی شناخت کرتا ہے۔ پھر ماہرین ان گیسوں کو دیکھتے ہوئے مرض اور مریض کو بہتر شناخت کرسکیں گے۔

یہ کیپسول انسانی آزمائش کے آخری مراحل میں ہے۔ پیٹ میں جاکر غذا ٹوٹ پھوٹکی شکار ہوتی ہے اور اس طرح مسلسل گیسیں نکلتی رہتی ہیں۔ غذا ہضم ہونے کے عمل میں اس سے زیادہ گیسیں خارج ہوتی ہیں لیکن یہ سب جسم سے باہر نہیں آتیں۔ اس لیے انہیں پیٹ کے اندر ہی جاننے کی کوشش میں یہ کیپسول بہت کارآمد ثابت ہوسکتا ہے۔مثلاً گیسی بایومارکر سے السر کی ایک قسم کے السر یا بوویل ڈِزیز کی آسانی سے شناخت ہوسکتی ہے۔

فی الحال اس کےلیے ایک لمبی نلکی پیٹ میں اتاری جاتی ہے تو مریض کو درد سے بے حال کردیتی ہے۔ دوسرا طریقہ سانس کی بو ہے لیکن سانس تک آتے آتے گیس بہت ہی کمزور ہوجاتی ہے۔معدے میں گیسیں سانس کے مقابلے میں 10 ہزار گنا زائد طاقتور ہوتی ہیں۔ اس پر تحقیق کرنے والے ڈاکٹر کائل کہتے ہیں کہ معدے میں بننے والی گیسوں کو براہِ راست جاننے سے بہت سے معمے حل ہوسکتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ کیپسول مکمل طور پر محفوظ ہے اور اس کا ڈیٹا ایک ایپ کے ذریعے موبائل فون پر دیکھا جاسکتا ہے۔ایٹمو گیس کیپسول، سانس کے ذریعے جسمانی گیسیں شناخت کرنے والے طاقتور ترین ڈٹیکٹر سے بھی 3000 گنا مؤثر ہے۔ 2022 میں یہ ڈاکٹروں کے ہاتھ میں ہوگا جس سے مریضوں کو شفا دینے میں بھی مدد ملے گی۔

About Pakistan Hamari Jaan
آج کل اعلیٰ اور معیاری ویب سائٹ انٹرنیٹ پر تلاش کرنا اب ایک مشکل کام بنتا جا رہا ہے اور پاکستان ہماری جان ایسی ویب سائٹ جو ہمارے کلچر٬ معاشرتی اقدار اور ہماری اپنی زبان اردو میں بھی معلومات اور تفریح کا ذریعہ بنے- تلاش کرنا ایک
بہت ہی مشکل کام ہے-

اخلاقی اور ذمہ دارانہ طرز عمل کے فلسفہ کو یقین دہانی کرانے کے بعد، سالوں میں پاکستان ہماری جان نے مستند نیوز اور غیر سیاسی موجودہ معاملات میں کوئی سیاسی تنازعہ یا پوشیدہ ایجنڈا نہیں لیا ہے. صحافی میں جدید ترین بنیادی ڈھانچے کے ساتھ ساتھ صحافیوں میں سے کچھ ناموں میں، پاکستان ہماری جان نے ملک بھر میں اور پاکستان کے اندر دونوں صحافیوں کا وسیع نیٹ ورک ہے.

خبروں اور حالات حاضرہ سے متعلق پاکستان کی سب سے زیادہ وزٹ کی جانے والی ویب سائٹ ہے۔ پاکستان ہماری جان (ڈاٹ کام) نے بہت جلد پاکستان بھر میں مقبولیت حاصل کی- ہماری ویب یقیناَ ہمارے تمام انٹرنیٹ یوزرز (internet users) بشمول ہمارے نوجوانوں٬ طلبہ٬ پروفیشنلز اور فیملی کے تمام افراد کے لیے انٹرنیٹ کی دنیا میں ایک اہم پیش رفت ثابت ہوگی – انشاء الله 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Send this to a friend