شعیب ملک کے بیٹے کو بھارتی پاسپورٹ ملے گا؟

شعیب ملک کے بیٹے کو بھارتی پاسپورٹ ملے گا؟

پاکستانی کرکٹر شعیب ملک اور انڈین ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کا بیٹا اذہان اپنی ماں کی طرح بھارتی شہری ہوگا۔

یہ دعویٰ بھارتی ڈپٹی پاسپورٹ آفیسر سبود کمار نے کیا ہے۔دونوں ممالک میں اذہان کی پیدائش پر خوشی کا اظہار کیا گیا مگر بھارت میں اس کی شہرت کی رسمی کارروائی کا آغاز ہوگیا ہے۔ سے بات کرتے ہوئے کہا کہ نومولود کے والدین کو اپنے بیٹے کا نام وزارت داخلہ میں رجسٹر کرانا ہوگا تاکہ وہ بھارتی حکومت سے پاسپورٹ کے لیے اہل ہوسکے۔

ڈپٹی پاسپورٹ آفیسر کا کہنا تھا ‘ماضی میں ایسا بچہ جس کے والدین 2 مختلف قومیتوں کے حامل ہو، خودکار طور پر اس وقت بھارتی پاسپورٹ کے لیے اہل ہوتا تھ، جب اس کی پیدائش بھارت میں ہو، تاہم اس حوالے سے قوانین میں تبدیلی آئی ہے اور اب بچے کا نام وزارت داخلہ میں رجسٹر کرانا ہوتا ہے تاکہ وہ بھارتی پاسپورٹ حاصل کرسکے’۔اس کا مطلب یہ بھی ہے کہ اذہان اپنے والد شعیب ملک کے ملک کی شہریت یا دوہری شہریت شیئر نہیں کرسکے گا، سبود کمار نے بتایا ‘کوئی بھی بھارتی شہری کسی دوسرے ملک کے پاسپورٹ کو حاصل کرسکتا ہے’۔اگرچہ پاکستان نے کچھ ممالک کے ساتھ دوہری شہریت کے معاہدے کررکھے ہیں مگر بھارت اس فہرست میں شامل نہیں۔بھارتی روزنامے سے بات کرتے ہوئے شعیب ملک کی والدہ سلطانہ ملک نے پوتے کی پیدائش پر خوشی کا اظہار کیا ‘ میں نے ثانیہ سے بات کی اور پوتے کی پیدائش پر اپنے جذبات کا اظہار کیا، ہم بیٹے کے خواہشمند تھے اور ہم بہت خوش ہیں’۔اگرچہ انہیں اندازہ نہیں کہ وہ اپنے پوتے سے کب تک مل سکے گی تاہم ابھی وہ اس کی تصاویر دیکھ کر خوش ہیں۔خیال رہے کہ شعیب ملک نے 30 اکتوبر 2018 کو ٹوئٹر پر اپنے گھر میں ننھے مہمان کی آمد کا اعلان کیا، ساتھ ساتھ یہ بھی بتایا کہ ان کی اہلیہ اس وقت بالکل ٹھیک ہیں۔

About Pakistan Hamari Jaan
آج کل اعلیٰ اور معیاری ویب سائٹ انٹرنیٹ پر تلاش کرنا اب ایک مشکل کام بنتا جا رہا ہے اور پاکستان ہماری جان ایسی ویب سائٹ جو ہمارے کلچر٬ معاشرتی اقدار اور ہماری اپنی زبان اردو میں بھی معلومات اور تفریح کا ذریعہ بنے- تلاش کرنا ایک
بہت ہی مشکل کام ہے-

اخلاقی اور ذمہ دارانہ طرز عمل کے فلسفہ کو یقین دہانی کرانے کے بعد، سالوں میں پاکستان ہماری جان نے مستند نیوز اور غیر سیاسی موجودہ معاملات میں کوئی سیاسی تنازعہ یا پوشیدہ ایجنڈا نہیں لیا ہے. صحافی میں جدید ترین بنیادی ڈھانچے کے ساتھ ساتھ صحافیوں میں سے کچھ ناموں میں، پاکستان ہماری جان نے ملک بھر میں اور پاکستان کے اندر دونوں صحافیوں کا وسیع نیٹ ورک ہے.

خبروں اور حالات حاضرہ سے متعلق پاکستان کی سب سے زیادہ وزٹ کی جانے والی ویب سائٹ ہے۔ پاکستان ہماری جان (ڈاٹ کام) نے بہت جلد پاکستان بھر میں مقبولیت حاصل کی- ہماری ویب یقیناَ ہمارے تمام انٹرنیٹ یوزرز (internet users) بشمول ہمارے نوجوانوں٬ طلبہ٬ پروفیشنلز اور فیملی کے تمام افراد کے لیے انٹرنیٹ کی دنیا میں ایک اہم پیش رفت ثابت ہوگی – انشاء الله

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Send this to a friend