فلائنگ کار کے بعد اب اڑنے والی موٹرسائیکل متعارف

فلائنگ کار کے بعد اب اڑنے والی موٹرسائیکل متعارف

حال ہی میں ایک روسی کمپنی کی جانب سے جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے تیار کردہ اڑنے والی ’ہوور بائیک‘ متعارف کروائی گئی ہے۔

ڈرونز اور اڑتی گاڑیوں کے بعد اب لوگ ’اڑن بائیک‘ کے مزے لینے کے لیے تیار ہوجائیں کیونکہ مشہور ٹیکنالوجی کمپنی Hoversurf نے فضا میں بائیک چلانے کے خواب کو شرمندہ تعبیر کردیا ہے۔

ایس تھری نامی اس ’ہوور بائیک‘ کے ڈیزائن میں تجدید کے ساتھ ساتھ سیفٹی کے اضافی سسٹم بھی شامل کیے گئے ہیں۔

اڑان کے دوران بائیک کو مستحکم رکھنا، ازخود ٹیک آف اور لینڈنگ، الیکٹرانک سیفٹی سسٹم، ایمرجنسی لینڈنگ ، ساؤنڈ اور بصری انتباہی نظام ’ہوور بائیک‘ کا حصہ بنایا گیا ہے۔

بظاہر خطرناک دکھائی دینا والا یہ ایئر کرافٹ سطح زمین سے 16 فٹ (5میٹر) اونچا اڑتے ہوئے 60 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار کو برقرار رکھ سکتا ہے اور یہ اسپیڈ ہر ملک میں قانونی طور پر جائز قرار دی گئی ہے۔

’ہوور بائیک‘ دبئی پولیس بھی خرید چکی ہے جس کا مقصد شہر کےنظام کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنا ہے۔

About Pakistan Hamari Jaan
آج کل اعلیٰ اور معیاری ویب سائٹ انٹرنیٹ پر تلاش کرنا اب ایک مشکل کام بنتا جا رہا ہے اور پاکستان ہماری جان ایسی ویب سائٹ جو ہمارے کلچر٬ معاشرتی اقدار اور ہماری اپنی زبان اردو میں بھی معلومات اور تفریح کا ذریعہ بنے- تلاش کرنا ایک
بہت ہی مشکل کام ہے-

اخلاقی اور ذمہ دارانہ طرز عمل کے فلسفہ کو یقین دہانی کرانے کے بعد، سالوں میں پاکستان ہماری جان نے مستند نیوز اور غیر سیاسی موجودہ معاملات میں کوئی سیاسی تنازعہ یا پوشیدہ ایجنڈا نہیں لیا ہے. صحافی میں جدید ترین بنیادی ڈھانچے کے ساتھ ساتھ صحافیوں میں سے کچھ ناموں میں، پاکستان ہماری جان نے ملک بھر میں اور پاکستان کے اندر دونوں صحافیوں کا وسیع نیٹ ورک ہے.

خبروں اور حالات حاضرہ سے متعلق پاکستان کی سب سے زیادہ وزٹ کی جانے والی ویب سائٹ ہے۔ پاکستان ہماری جان (ڈاٹ کام) نے بہت جلد پاکستان بھر میں مقبولیت حاصل کی- ہماری ویب یقیناَ ہمارے تمام انٹرنیٹ یوزرز (internet users) بشمول ہمارے نوجوانوں٬ طلبہ٬ پروفیشنلز اور فیملی کے تمام افراد کے لیے انٹرنیٹ کی دنیا میں ایک اہم پیش رفت ثابت ہوگی – انشاء الله

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Send this to a friend